27 فروری 2011 - 20:30

امریکی انتظامیہ نے ایران کے گذشتہ صدارتی انتخابات کے بعد تہران میں فسادات کے دوران انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا بے بنیاد دعوی کرتے ہوئے ایران کے دو سرکاری عہدیداروں پر پابندیاں عائد کردی ہیں ۔

ابنا: پریس ٹی وی کے مطابق امریکی وزارت خزانہ نے آج جمعرات کو ایران کی رضاکارفورس بسیج کے کمانڈر جنرل محمد رضا نقدی اور تہران کے اٹارنی جنرل عباس جعفری دولت آبادی کے خلاف پابندیاں عائد کردی ہيں ۔امریکی وزارت خزانہ میں غیرملکی سرمایوں کو کنٹرول کرنےوالے شعبے کے سربراہ ایڈم سزوبین نے دعوی کیا کہ ان ایرانی عہدیداروں نے ایرانی عوام کے حقوق کی پائمالی میں حصہ لیا اس لئے ان پر پابندیاں عائد کی جاتی ہیں ۔ ان پابندیوں کے مطابق امریکی کمپنیوں یا اداروں کے ساتھ ان ایرانی عہدیداروں کے ساتھ کسی بھی طرح کا کوئی معاملہ نہيں ہوسکے گا اور ان کے تمام اثاثے امریکی عدالتی قوانین کے مطابق امریکہ میں ضبط ہوجائيں گے اس کے علاوہ ان دونوں ایرانی عہدیداروں کو امریکہ کا ویزا بھی نہیں دیا جائےگا ۔واضح رہے کہ امریکہ نے اب تک ایران اورایرانی عہدیداروں کے خلاف بارہا پابندیاں عائد کی ہيں مگر اس کو اپنے مذموم مقاصد میں کوئي کامیابی نہیں مل سکی ہے اس سے پہلے امریکہ نے ایران مخالف اپنے مخاصمانہ اقدامات کے تحت جرمنی، مالٹا اور قبرص میں ایران کی 37 کمپنیوں کو بلیک لیسٹ کردیا تھا ۔ ......عاجزی کی بھی کوئی حد ہوتی ہے؛ دیکھیں ایک عام سی قوم، جو کسی زمانے میں ہماری طرح امریکہ کے سامنے ہر صورت میں مجرم بن کر کھڑی رہتی تھی اور غلطی امریکہ کرتا تو بھی یہ قوم بھی اسی طرح وضاحتین کیا کرتی تھی جس طرح کہ ہم آج کیا کرتے ہیں اور ان کی غلطیون کے سامنے اپنے آپ کو مجرم سمجھ کر صفائیان پیش کرتے ہیں اور معذرتیں چاہتے ہیں، لیکن اس قوم نے اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے کا ارادہ کیا اور اپنے وسائل کو اپنی ترقی کے لئے کافی سمجھا اور عزم صمیم لے کر آگے بڑھی تو بڑھتی ہی رہی اور امریکہ آج اس پر اور اس کے بعض اہلکاروں پر علامتی پابندیاں لگا کر خوش ہونے پر اکتفا کرتا ہے یا پھر تہران مین اپنے مٹھی بھر گماشتوں کے ذریعے چند ڈسٹ بینوں کو آگ لگوا کر ایران میں معارض قوت کی موجودگی پر زور دے کر خوشنود ہوا کرتا ہے اور سمجھتا ہے کہ گویا دنیا والے ماضی کی طرح بہرے اور اندھے ہیں اور وہ خبریں امریکی انتظامیہ سے لیتے ہیں اور ان کا بھروسا کرتے ہیں جبکہ آج امریکہ جتنا دنیا والوں کے سامنے بے آبرو اور ناقابل اعتماد ہے ایرانیوں کی استقامت کی برکت سے، کبھی بھی ایسا نہ تھا۔

........

/110